Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

پاکستان میں دہشتگروں کے سلیپرسیل دوبارہ فعال ہونیکاخطرہ

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بھارت فرسٹريشن کا شکار ہے

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں حالات خراب ہوئے تو پاکستان میں دہشت گردوں کے سلیپرسیل دوبارہ فعال ہوسکتے ہيں۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں پاک افغان بارڈر مکمل سیل کردیا گیا ہے۔

نجی نیوز چینل سے گفتگو میں پاک افواج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ افغانستان ميں بھارت کی اربوں ڈالر کی سرمايہ کاری ڈوب رہی ہے۔ بھارت فرسٹريشن کا شکار ہے۔ وہاں امن ہوا تو بھارت کیلئے آپريٹ کرنا مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ميں حالات خراب ہوئے تو پاکستان متاثر ہوگا۔ بلوچستان ميں دہشت گردوں کے سليپر سيلز فعال ہونے کا خدشہ ہے۔ دشمن ايجنسيوں کے دہشتگرد سرگرم ہوسکتے ہيں۔ پاکستان ميں دہشت گردی کيلئے افغان سرزمين استعمال ہوتی رہی ہے۔ بارڈر سے متعلق ترجمان نے بتایا کہ افغان بارڈر پر باڑ کا کام 90 فيصد مکمل ہو چکا ہے۔ ہم قربانياں اور کوششيں رائيگاں نہيں جانے ديں گے۔

ترجمان پاک افواج کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان ميں امن کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑی، ليکن پاکستان ضامن نہيں۔ حتمی فيصلہ افغان قيادت نے ہی کرنا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube