Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

سندھ: شواہدکے بغیر گرفتاری پرپابندی، نئے پوليس رولز کی منظوری

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اب ہر کيس ميں گرفتاری نہيں ہوگی، گرفتاری کیلئے تفتيشی افسر کو شواہد دينا ہوں گے۔ سندھ کابینہ نے پولیس رولز میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔ مرتضیٰ وہاب کہتے ہيں کہ نئے رولز سے عدالتوں پر بوجھ کم ہوگا، شہريوں کو فائدہ ہوگا۔

سندھ کابینہ نے پولیس رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی، جس کے مطابق اب صرف ایف آئی آر میں نام شامل ہونے پر گرفتاری نہیں ہوگی، شواہد دينا ہوں گے، غیر ضروری گرفتاری اور پولیس کی بلیک میلنگ کا راستہ روکنے کی تياری کرلی گئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان  بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پولیس رولز میں ترمیم سے غیر ضروری گرفتاریوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ رولز میں ترمیم سے نا صرف شہریوں کو فائدہ ہوگا بلکہ جیل میں انڈر ٹرائل قیدیوں کی تعداد میں بھی کمی آئے گی، عدالتوں پر بھی بوجھ کم ہوگا۔

سندھ پولیس رولز کا ترمیمی مسودہ صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد نافد العمل ہوگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube