Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

چمن:پاک افغان سرحد پیدل عبور کرنے والوں کیلئے کھول دی گئی

SAMAA | - Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 17, 2021 | Last Updated: 2 months ago

چمن پاک افغان بارڈر کو پیدل چلنے والوں کے لیے دوبارہ عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

ہفتے کوسکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ افغانستان کے سرحدی شہر اسپن بولدک میں افغان طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے باعث سکیورٹی خدشات کی وجہ سے  پاک افغان سرحد کوعارضی طور پر بند کیا گیا ۔

اس دوران سرحد کے دونوں جانب مسافروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور گرم موسم کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ہفتے کوپاکستانی حکام نے سرحد پر افغان طالبان سے رابطہ کرکے خیرسگالی کے جذبے کے تحت مسافروں کے لئے چمن پاک افغان بارڈر کو عارضی طورپر پیدل چلنے والوں کے لئے کھول دیا ہے۔

سرحد کھلنے سےپھنسے ہوئے مسافروں کی پیدل آمدورفت شروع ہوگئی ہے تاہم سکیورٹی خدشات کے باعث دطرفہ تجارت بدستور معطل رہے گی اور سرحد پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات بدستوربرقرار رہیںگے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube