Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

ویکسین نہ لگوانےوالوں کوکروناکا7گنا زیادہ خطرہ ہے،اسدعمر

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

عید کی تعطیلات کےدوران شہریوں کواحتیاط کرنےکی ہدایت کی

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو کرونا کا 7 گنا زیادہ خطرہ ہے۔

جمعہ کو میڈیا بریفنگ میں اسد عمر نے بتایا ہے کہ شہری جلد از جلد ویکسین لگوائیں اور بغیر ویکسی نیشن سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں انھوں نےعید کی تعطیلات کے دوران شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی اورویکسین لگوانے اور نہ لگوانے والوں کے درمیان کرونا پھیلاؤ کی شرح کا واضح فرق بھی بتا دیا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ زیادہ تیزی سے ہوتا ہے اور بڑھتے ہوئے کیسز بھی اس کو ظاہر کررہے ہیں۔

اس وقت کراچی میں کرونا وائرس کی صورت حال سب سے زیادہ تشویشناک ہے اور مثبت کیسز کی شرح 20 فیصد ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 5 لاکھ 62 ہزار سے زائد شہریوں کو ویکسین لگائی گئی اور اب تک ویکسین کی 2 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار سے زائد ڈوزز لگائی جاچکی ہیں۔

جمعہ کو این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.1 فیصد  تک بڑھ گئی ہے۔کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 720 ہو گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 690 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 42 ہزار 330 ہے۔ اس وقت2 ہزار 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔این سی او سی نے مزید بتایا کہ9 لاکھ 17 ہزار 329 افراد کرونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube