Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

لاہور سیشن کورٹ کےباہر سے ایک شخص گرفتار، اسلحہ برآمد

SAMAA | - Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 16, 2021 | Last Updated: 2 months ago

Lhr session court

لاہور میں سیشن کورٹ سیکیورٹی ٹیم نے عدالت کے باہر بابا گراؤنڈ پارکنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم محمد قاسم کو گرفتار کر کے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا۔

سیکیورٹی انچارج مبشر اعوان کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول، 6میگزین اور 136 گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد مظفر ہمدانی کی عدالت میں جا رہا تھا۔

انسپکٹر مبشر کہتے ہیں کہ کسی کو عدالتوں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سی سی پی او اور ڈی آٸی جی کے احکامات پر عملدرآمد کروا رہے ہیں۔ وکلا، ججز اور ساٸلین کے جان و مال کا تحفظ یقینی بناٸیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube