Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

کوئٹہ: افغان طالبان کے حق میں ریلی، انتظامیہ متحرک

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

کوئٹہ میں افغان طالبان کے حق میں ریلی نکالنے والوں کے خلاف انتظامیہ نے کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ زوہیب الحق کا کہنا ہے کہ ریلی نکالنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے جائے گی اور پولیس کو شرکاء کی نشاندہی کے لیے ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
زوہیب الحق کا کہنا ہے کہ ریلی سریاب روڈ سے نکالی گئی جو گوالمنڈی چوک پہنچ کر ختم ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شرکاء کی نشاندہی سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل ویڈیوز سے کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ میں افغان طالبان کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی جس میں شرکاء نے امارت اسلامی افغانستان کے سفید پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube