Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

افغان امن کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

دفتر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگلے ہفتے افغان امن کانفرنس پر ہونے والی کانفرنس کی سربراہی کرے گا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان امن کانفرنس کے لیے 17 جولائی سے شرکا پاکستان پہنچنا شروع ہو جائیں گے۔ کانفرنس کے ملتوی ہونے کی خبریں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا ہفتہ وار بریفنگ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان میں تیزی سے تبدیل ہوتی سیکیورٹی صورت حال پر تشویش ہے۔ افغان مسئلے کاپرامن حل مشترکہ ذمہ داری ہے۔ بھارت لاہور حملے کے منصوبہ بندی کرنے والوں کو گرفتار کرے۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا تھا کہ مہاجرین لیں گے نہ افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہونی چاہیے۔ دہشت گردی بھارت کی ریاستی پالیسی ہے، اس کے ٹھوس ثبوت دے دیئے ہیں، دنیا نوٹس لے۔

بھارت سے متعلق گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی دہشت گردوں کی مالی معاونت کا معاملہ اٹھایا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں بھی اس حوالے سے ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔ بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube