Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

سابق صدر ممنون حسین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

سابق صدر ممنون حسین کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات 15 جولائی کو کراچی کی مسجد سلطان میں ادا کردی گئی۔ سابق صدر کے جسد خاکی کو قومی پرچم ميں لپیٹا گیا تھا۔

مفتی تقی عثمانی نے ممنون حسين کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق گورنر سندھ محمد زبير ، ن لیگی رہنما احسن اقبال، پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی، جب کہ جے یو آئی ف اور پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں سابق صدر ممنون کو ڈیفنس فیز 8 میں آسودہ خاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ مرحوم ممنون حسین پاکستان کے 12 ویں صدر تھے، جب کہ وہ گورنر سندھ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ ممنون حسین غیر سرگرم سیاسی شخصیت رہے ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے تاجر تھے۔

وہ سال 2013 سے سال 2018 تک پاکستان کے صدر رہے۔ ان کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube