Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

داسومیں چینی انجیئنرزکی بس پرحملےمیں بارودی مواداستعمال ہوا،فوادچوہدری

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان نے اپرکوہستان میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کے لیے بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے تصدیق کی ہے کہ اپرکوہستان میں چینی انجینئرز کی بس پر حملے کی ابتدائی تحقیقات میں بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔

جمعرات کو فوادچوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ داسو واقعے میں دہشت گردی کا پہلو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اس معاملے پر وزیراعظم خود تمام پیش رفت کی نگرانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت پاکستان چینی سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطےمیں ہے۔ چین کے ساتھ مل کرپاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہے۔

بدھ کی صبح اپرکوہستان میں بس میں دھماکے سے 9 چینی شہریوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کےمطابق  بدھ کی صبح داسو ڈیم پر کام کرنے والے کمپنی کی گاڑی کے انجن میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی اور گاڑی سڑک کنارے سے کھائی میں جاگری۔ واقعے میں 9 چینی ورکرز سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 28 چینی شہری زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چینی فرم کے ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے ورکرز کی گاڑی پر حملہ ہوا جس میں چینی شہریوں کی اموات ہوئی ہیں۔

اپرکوہستان:گاڑی میں دھماکا،9چینی سمیت 13 افرادجاں بحق

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژہاؤ لی جیان نے پاکستان پر زور دیا  کہ چینی گاڑی کو نشانہ بنانے والے حملہ آوروں کو سخت سزا دی جائے اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے۔

پاکستان نے بس حادثےمیں9چینی باشندوں کی موت کی تصدیق کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بس حادثےمیں 3 پاکستانی بھی جاں بحق ہوئے۔ بس میں تکنیکی خرابی کےباعث گیس لیکج سے دھماکا ہوا اور بس کھائی ميں جا گری۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube