Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

راولپنڈی:دوگروپوں کی فائرنگ میں 3افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں

راولپنڈی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عابد اور محبت خان گروپوں کے درمیان دیرینہ دشمنی کے باعث واقعہ پیش آیا، جس میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔ فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان دو سال سے رنجش چل رہی تھی جبکہ گزشتہ روز جھگڑا بھی ہوا تھا۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ملزمان جائے واردات سے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او تھانہ چومترہ کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی اور چچا گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین میں وقار، عمر اور چچا علی شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے پوسٹ مارٹم کےلیے میتیں دسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال راولپنڈی منتقل کردی ہیں۔

اس سے قبل دو سال پہلے بھی فریقین میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑے کے دوران ایک شخص قتل ہوا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube