Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

یواےای جانے والے پاکستانیوں کیلئے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار

SAMAA | - Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 15, 2021 | Last Updated: 2 months ago
UAE Golden Visa

فوٹو: اے ایف پی

متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے لیے یکم اگست سے کرونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں واقع متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای روانگی سے قبل نادرا سے تصدیق شدہ کرونا سرٹیفکیٹ ساتھ لے جانا لازمی ہوگا۔

نادرا کا سرٹیفیکیٹ یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستانی عام مسافروں سمیت سفارتکار اور اہلخانہ پر بھی تصدیق شدہ کرونا سرٹیفکیٹ کی شرط ہوگی۔

متحدہ عرب امارات نے پاکستان پرسفری پابندی میں توسیع کردی

ہدایت نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان سے متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والوں کو اس شرط سے آگاہ کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ دو ہفتہ قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 21 جولائی تک توسیع کی تھی جبکہ یو اے ای سے بھارت، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقا سمیت 13 ممالک کی پروازیں بھی معطل کر دی گئیں۔

یو اے ای سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ کارگو، بزنس اور چارٹرڈ فلائٹ اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
UAE kay liay corona certificate
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube