Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

ویکسین کرونا کا پھیلاؤ نہیں روکتی، قاسم سومرو

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

پارلیمانی سیکرٹری صحت سندھ قاسم سومرو کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین وباء کے پھیلاؤ کو نہیں روکتی صرف مرض کی شدت کو کم کردیتی ہے۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین ہمیں وائرس کے شدید نقصان سے تحفظ دیتی ہے اور ہمیں بڑے نقصان سے بچاتی ہے۔
قاسم سومرو کا کہنا تھا وباء کے تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے بلکہ یہ ہمارا اجتماعی مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال میں اگر کشمیر میں الکیشن مہم چل رہی ہے تو وہاں کی حکومت اور الیکشن کمیشن سے سوال ہونا چاہئے کہ انہوں نے ان حالات میں جلسوں کی اجازت کیوں دی۔
قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ کرونا سب سے زیادہ شادی ہالز کی وجہ سے پھیل رہا ہے اور ہم نے وزیراعلیٰ سندھ سے درخواست بھی کی تھی کہ انہیں بند کردیا جائے لیکن فی الحال صرف تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر وہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کرتے تو پھر ہمیں شادی ہالز بند کرنے پڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مویشی منڈی ایوسی ایشن والوں کو کہا گیا ہے کہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہے اور اس کے علاوہ ہم نے منڈی میں کرونا ٹیسٹنگ کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔
قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ اسکولز بند کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جب وہ کھلتے ہیں تو صبح سے دوپہر تک ملک بھر میں 5 کروڑ لوگوں کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ بہت تیزی سے ہوتا ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کرونا کی باقی اقسام سے ایک یا دو افراد متاثر ہوتے ہیں جبکہ ڈیلٹا ویرینٹ کے ایک کیس کے لیے ہمیں کم سےکم 15 افراد کی ٹیسٹنگ کرنی پڑتی ہے۔
قاسم سومرو کا کہنا تھا کہ جب لوگوں نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد شروع کیا تو ہم وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئے تھے، اب بھی ہمارے پاس واحد آپشن ایس او پیز پر عملدرآمد ہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube