Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

کنٹرولرامتحانات ملاکنڈبورڈعہدےسے فارغ

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ویڈیو سے لیا گیا عکس

مالا کنڈ بورڈ کے تحت ہونے والے امتحانات میں نقل کی شکایات پر کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر کنٹرول امتحانات کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ الگ کمرے میں کتاب کے ہمراہ بیٹھ کر امتحان دے رہا ہے۔

واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد وزیر تعلیم خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے نوٹس لیتے ہوئے کنٹرولر امتحانات کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا گیا تھا۔

کنٹرولر امتحانات کو عہدے سے فارغ کرنے کے بعد سیکریٹری ملاکنڈ بورڈ کو کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، جب کہ کنٹرولر کی خدمات واپس محکمہ تعلیم کے حوالے کردی گئی ہیں۔

واقعہ سے متعلق شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ متعلقہ سپریڈینڈنٹ کو ڈیوٹی سے الگ کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube