Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی میں شدید گرمی، کل سے بارش کا امکان

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Khi heat wave

فوٹو: آن لائن

بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں سمندری ہوائیں معطل ہوگئیں تاہم کل سے شہر میں بارش برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جس سے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ شدید حبس کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم دیکھ کر لگتا نہیں کہ دو روز قبل بارش ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

جمعرات 15جولائی سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔ درمیانے درجے کی بارش کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں تین روز سے موسم ابرآلود ہے اور وقفے وقفے سے بادل بھی برس رہے ہیں۔ مختلف علاقوں میں رات گئے موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز تک مون سون کا پہلا اسپیل جاری رہے گا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوگی۔ پنجاب، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں جم کر بادل برسنے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube