Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

عالمی پروازوں کی پاکستان کیلیےبحالی، ہدایت نامہ جاری

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 3 months ago
PAKISTAN-ECONOMY-AVIATION-AIRPORT-ISLAMABAD

فائل فوٹو

سی اے اے نے عالمی پروازوں کی بحالی سے متعلق نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے نوٹی فیکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ چھوٹے طیاروں میں مسافروں کے بیٹھنے کی 80 فیصد گنجائش کی اجازت ہوگی۔ بڑے طیاروں میں بیٹھنے کی گنجائش کے 90 فیصد کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیرلائنزاوراداروں کو نئے نوٹی فیکیشن پر سختی سےعملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مسافروں کو فلائٹ سے 72 گھنٹے قبل کرونا ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا۔ پاکستان کےایئرپورٹس پرریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ بھی کیا جائے گا اور تمام غیرملکی ایئرلائنز16 جولائی سے اپنے فضائی آپریشن  کی 50 فیصد پروازیں پاکستان کے لئے آپریٹ کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کے مطابق کیٹیگری سی ممالک سے پاکستان آمد پر پابندیوں میں 31 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ سی کیٹیگری ممالک سے صرف پاکستانی مسافروں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ بھارت،بنگلہ دیش،جنوبی افریقہ سمیت26ملکوں کوکیٹیگری سی میں رکھا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube