Tuesday, September 21, 2021  | 13 Safar, 1443

پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سیف اللہ خان انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 14, 2021 | Last Updated: 2 months ago
PPP Saifullah Khan

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر اور سابق صوبائی وزیر سیف اللہ خان پراچہ انتقال کرگئے۔

صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی کے مطابق 89 سالہ سابق صوبائی وزیر سیف اللہ پراچہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

سابق سینیٹر اور صوبائی وزیرسیف اللہ پراچہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور ذوالفقارعلی بھٹو اور بے نظیربھٹو کے قریبی ساتھی تھے۔

مرحوم دو بار بلوچستان سے سینیٹر بھی منتخب ہوئے اور دو بار صوبائی وزیر کی حیثیت سے خدمات بھی سرانجام دیں۔

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے بورڈ میں بھی خدمات سر انجام دیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube