Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

پشاور کے 3 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

پشاور کے 3 علاقوں میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق پشاور کے تین علاقوں غریب آباد روڈ، دالازک روڈ فیصل کالونی اور حیات آباد فیز 1 کی اسٹریٹ نمبر 5 سیکٹر ای میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

اس دوران علاقے کے داخلہ اور خارجی راستے مکمل بند رہیں گے اور کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گھر سے نکلنے والے افراد کیلئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کل بروز بدھ 14 جولائی کو رات 9 بجے سے تاحکم ثانی ہوگا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ہر قسم کے اجتماعات اور تقریبات پر پابندی ہوگی۔ مساجد میں 5 سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔ لاک ڈاؤن کے باعث صرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں ہی کھلی رہیں گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube