Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

مردان:کتے کا پرندے پر حملہ 2 خاندان برباد کرگیا

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago

مردان میں ایک پالتو کتے کا پرندے پر حملہ انسانوں کے بیچ فساد کا باعث بن گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جان سے چلے گئے جبکہ فریقین کے 6 ارکان زخموں سے چور ہوئے۔
پولیس کے مطابق مردان کے علاقے کٹی گڑھی میں سرتاج گل کا کتا اس کے پڑوسی گل شیر کے گھر میں گھس گیا اور صحن میں موجود پرندے پر حملہ کردیا جس کے باعث پرندہ زخمی ہوگیا۔ اس بات پر گل شیر کے اہل خانہ طیش میں آگئے انہوں نے کتے کو گولی مارکر ہلاک کردیا۔
جس کے بعد دونوں پڑوسیوں کی اس معاملے پر تلخ کلامی ہوئی اور جھگڑا اتنا بڑھا کہ نوبت آپس میں فائرنگ تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں پرندے کے مالکان میں سے ظفر اقبال جبکہ کتے کے مالک کی اہلیہ جان کی بازی ہارگئے۔ جبکہ دونوں گھروں کے تین تین افراد اس آتشیں مقابلےمیں زخمی ہوگئے جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ اس واقعے کی ایف آئی آر درج ہوچکی ہے تاہم اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے کیوں کہ پولیس نے مزید کارروائی فریقین کی میتوں کی تدفین کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube