Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سعودی عرب عیدالاضحیٰ پر 50پاکستانی قیدیوں کو رہا کریگا

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔ اس موقع پر شرکاء کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سعودی عرب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 50 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے سخت تگ و دو کررہے ہیں۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے دو سال قبل سعودی عرب کی جیلوں میں قید 2 ہزار پاکستانیوں کو رہا کرکے واپس ان کے ملک بھیجنے کا وعدہ کیا تھا۔

انسانی حقوق کی کی تنظیموں نے 5 مئی 2021ء کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ ولی عہد کا وعدہ تاحال پورا نہیں ہوا۔ جسٹس پروجیکٹ پاکستان کے مطابق 2019ء سے اب تک صرف 89 پاکستانیوں کو سعودی جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ نے دسمبر 2019ء کو لاہور ہائیکورٹ میں ایک فہرست جمع کرائی تھی جس کے مطابق واپس فروری 2019ء تک اپنے گھروں کو واپس آنے والوں کی شرح صرف 5 فیصد تھی، اب بھی سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد تقریباً ڈھائی ہزار ہے۔

سزائے موت

جنوری 2016ء سے اب تک سعودی عرب اور ایران میں 97 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جاچکی ہے، جن میں ہر 10 میں سے 9 سزائے منشیات اسمگلنگ سے متعلق تھیں۔

سعودی عرب میں 2019ء کے دوران سزائے موت کا نشانہ بننے والوں میں 57 فیصد تعداد پاکستانیوں کی تھی جبکہ دیگر ممالک کے 35 فیصد افراد کو وہاں سزائے موت دی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube