Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

عیدالاضحی پر 3 چھٹیوں کا اعلان،5چھٹیوں کی سمری مسترد

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحی کے موقع پر 5 چھٹیاں دینے کی تجویز مسترد کردی۔ عید پر 3 چھٹیاں دینے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عید کے تیسرے روز سرکاری دفاتر کھلیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد منگل 13 جولائی کو پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن ( این سی او سی ) کی جانب سے عید الاضحی کے موقع  پر 5 چھٹیوں کی تجویز دی گئی تھی، تاہم عید پر وفاق کی جانب سے 3 روزہ تعطیلات دی جا رہی ہیں۔

فواد چوہدری کے مطابق عید الاضحی پر 20 جولائی سے 22 جولائی تک تعطیل ہوں گی۔ این سی او سی کی جانب سے وزارت داخلہ کو 20 جولائی سے 24 جولائی تک عید الاضحی کی چھٹیاں دینے کی سمری ارسال کی گئی تھی۔

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 3 سے بڑھا کر 5 کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی جانب سے 5 چھٹیوں کی سمری کو مسترد کرتے ہوئے صرف 3 روز کی تعطیلات کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube