Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

لڑکا،لڑکی تشدد کیس:ملزمان نےڈھائی گھنٹےویڈیو بنائی، سرکاری وکیل

SAMAA | - Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 13, 2021 | Last Updated: 2 months ago

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی پر تشدد کے کیس میں ملزم عثمان مرزا سمیت 4 ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی گئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سماعت کے موقع پر لڑکے اور لڑکی پر تشدد کیس کے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیر ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

جج وقار گوندل نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان سے تفتیش میں کیا برآمد ہوا، جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان نے واقعے کی ڈھائی گھنٹے تک ویڈیو بنائی جبکہ خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کیں۔

پولیس کو ہدایت کی کہ تفتیشی افسر ملزمان کے رول کا تعین کریں اور ملزم قیوم بٹ کی ادویات کا خیال رکھیں۔

عدالت میں جرح کرتے ہوئے ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس نے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا بیان دفعہ 161 کے تحت ریکارڈ کرتے وقت مزید دفعات کیوں نہیں لگائیں، یہ انصاف نہیں کہ جے آئی ٹی بن گئی ہے۔

لڑکا،لڑکی تشددکیس:عثمان سمیت 3ملزمان کاجسمانی ریمانڈ

وکیل نے مزید کہا کہ ملزم فرحان اور عطا الرحمان سے تفتیش میں کیا سامنے آیا وہ عدالت کو بتایا جائے۔ واقعہ کو 150گھنٹے مکمل ہوچکےہیں۔

سرکاری وکیل نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ دو تین دن پرانا ہو اسکی تفتیش میں بھی وقت درکار ہوتا ہے تاہم یہ واقعہ کئی ماہ پرانا ہے۔ عدالت ملزمان سے تفتیش کےلیے پولیس کو ریمانڈ دے۔

پولیس نے عدالت میں ملزمان کے 7روزہ ریمانڈ کی توسیع کی تھی۔

لڑکا،لڑکی تشددکیس:پولیس نےملزمان سے ویڈیوز برآمد کرلیں

اس سے قبل پولیس نے جوڑے کو ہراساں اور ان پر تشدد کرنے والے ملزمان کے موبائل سے ویڈیوز برآمد کرکے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردی تھی۔

لڑکا،لڑکی تشددکیس:پولیس نےملزمان سے ویڈیوز برآمد کرلیں

جوڑے کو ہراساں اور ان پر تشدد کرنے والے مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان نے پولیس کے سامنے مزید انکشافات کیے تھے کہ وہ متاثرہ لڑکی کو بلیک میل کرکے مختلف مواقع پر 13 لاکھ روپے بٹور چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عدالت نے اس سے قبل لڑکا لڑکی تشدد کیس میں عثمان مرزا سمیت دیگر ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Usman mirza hasserment,Usmain mirza harassment case ,usmain mirza case , Usman Mirza harassment video, usmain mirza viral video , usmain mirza case harassment
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube