Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی:سینئر وکیل پر حملہ کرنےوالےکتوں کو زہردیدیا گیا

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل پر حملہ کرنے والے کتوں کو زہر دے دیا گیا۔

کتوں کے حملے کا یہ واقعہ ڈیفنس فیز فور میں 16 جون 2021 کو پيش آيا تھا جس میں ایک سینئر وکیل مرزا اختر ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے تھے۔

ہمایوں خان نامی شخص نے اپنے دونوں کتوں کو زہر دے دیا اور انہوں نے اس بات سے پولیس افسران کو بھی آگاہ کردیا۔

قبل ازیں مرزا علی نے پولیس کو بتایا تھا کہ جب کتوں نے ان پر حملہ کیا تو دو افراد آئے اور ان کی مدد کرنے کے بجائے کتوں کو وہاں سے لے گئے۔

پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 289، 337 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ ہمایوں خان نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔ کتوں کے مالک کے وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم واقعے پر شرمندہ ہیں اور ان کا اس واقعے سے براہ راست کوئی تعلق نہیں اوراس واقعے کے ملزمان میڈیا پر آکر بھی معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube