Thursday, January 20, 2022  | 16 Jamadilakhir, 1443

مویشی منڈی میں گاڑی سے ملنے والی لاش کامعمہ حل

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 6 months ago

کراچی کی مویشی منڈی کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ پولیس نے تین بھائیوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے سونے کے لالچ میں نوجوان کو قتل کیا تھا۔

پولیس تحقیقات کے مطابق مویشی منڈی میں گاڑی سے ملنے والی لاش کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے جو کہ جیولری کا کام کرتا تھا اور واقعے کے روز اس کے پاس 30 تولہ سونا موجود تھا۔

پولیس کے مطابق اویس کے قتل میں ملوث 3 بھائیوں گرفتار کرلیا، تینوں مقتول کے دوست ہیں، جنہوں نے سونے کی لالچ میں اویس کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بہانے سے اویس کو مویشی منڈی لے کر گئے اور شربت میں زہر ڈال کر قتل کردیا، اویس لیاری کے علاقے بغدادی کا رہنے والا تھا۔

مقتول اویس کی لاش 2 جولائی کو مویشی منڈی کی پارکنگ میں ایک گاڑی سے ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے جس سُنار کو سونا فروخت کیا اسے بھی گرفتار کرکے 3 کلو پِگھلا ہوا سونا بھی برآمد کرلیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube