Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

شہبازشریف بتائیں گردشی قرضہ 1200ارب تک کیوں پہنچا؟، حماداظہر

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

وزير توانائی حماد اظہر نے ن لیگی صدر کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شريف صاحب آپ نے سستے سودے کئے تو آپ ہی کے دور 2018ء ميں گردشی قرضہ 1200 ارب تک کيوں پہنچا، پاکستان ميں بجلی کا اوسطاً استعمال 16 ہزار ميگا واٹ ہے، ن ليگ نے 2028 تک 30 ہزار ميگا واٹ کا معاہدہ کيا، ہم بجلی استعمال کريں يا نہ کريں پيسے دينا ہوں گے، شہباز شريف بتائيں کس سائنس کے تحت يہ معاہدہ کيا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے جواب میں وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری اور مشیرِ احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ جوابی پریس کانفرنس کردی۔

ان کا کہنا ہے کہ کئی روز ہم نے ساڑھے 24 ہزار میگا واٹ بجلی کی کامیابی سے ترسیل کی، پاکستان کی اوسطاً بجلی کی کھپت 16 ہزار میگا واٹ ہے، شہباز شریف یہ بتائیں کہ 10 مہینے جو بجلی گھر کا کرایہ بھرتے ہیں یہ کون ادا کرے گا؟، یہ ملک میں لگا کر کیا گئے ہیں، امپورٹڈ فیول سے چلنے والے بجلی گھر؟ اگر آپ نے سستے سودے کئے تھے تو آپ کے دور حکومت 2018ء میں گردشی قرضے 1200 ارب تک کیوں بڑھے؟۔

حماد اظہر کا مزید کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے نمائندے سے ہماری بات ہوئی ہے، کہیں بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہے، شہباز شریف سے گزارش کروں گا کہ آپ پہلے ہی بہت ظلم کرچکے ہیں، ہم نے ان سے سستے داموں پر ایل این جی کا سودا کیا، جتنا آپ کر کے گئے ہیں، اس کو سمیٹ رہے ہیں، لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube