Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

راولپنڈی کے 16 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  کا نفاذ

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

یہ پابندی 12 تا 22 جولائی رہے گی

راولپنڈی ميں کرونا کا ڈيلٹا ويرينٹ پھيلنے لگا جس کے باعث شہر کے 16 علاقوں ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگاديا گيا۔

اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن پیر 12 جولائی سے جمعرات 22 جولائی تک نافذ رہے گا۔

راولپنڈی کے 16 علاقے جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے ان میں واقع گھروں کے باہر  پولیس تعینات کی جارہی ہے جن میں  ڈیلٹا ويرينٹ کے مریضوں کی موجودگی پائی گئی ہے۔

اب تک اسمارٹ لاک ڈاؤن والے 11 علاقوں میں کرونا وائرس کا ڈیلٹا ويرينٹ پایا گیا ہے۔

قبل ازیں ضلعی انتظامیہ کےمطابق اسلام آباد میں 4 روز میں کرونا کیسز کی شرح ایک فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد تک پہنچ گئی جس کے باعث کیپٹل سٹی کے مختلف علاقوں کی 5 گلیوں کو پیر صبح 9 بجے سیل کردیا گیا۔ ان گلیوں میں قرطبہ ٹاؤن کھنہ کی گلی نمبر13، جی اليون 2 کی گلی نمبر 18، ایف سکس تھری گلی نمبر 19، جی 7 ٹو گلی نمبر 24 اور سواں گارڈن ایچ بلاک گلی نمبر 29 شامل ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ اکیڈمی پی ڈبلیو ڈی اور ماڈل اسکول ایف 8 تھری کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube