Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

عمراکمل جھگڑا: سی سی ٹی وی فوٹيج سامنے آگئی

SAMAA | - Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 12, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تین افراد کرکٹر کو گھر کی دہلیز پر دھکے مارے

کرکٹر عمراکمل پرتشدد کی سی سی ٹی وی فوٹيج منظر عام پر آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹيج دیکھا جاسکتا ہے کہ تین افراد کرکٹر کو گھر کی دہلیز پر دھکے مار رہے ہیں، فوٹیج کے مطابق جھگڑا 10 جولائی رات ساڑھے 3 بجے ڈیفنس بی کے علاقے میں ہوا۔

عمر اکمل گاڑی میں گھر سے نکلے تو گیٹ کے سامنے موجود افراد نے روک لیا جبکہ شہریوں کے جمع ہونے پر تینوں افراد اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے کرکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عمر اکمل نے ہاتھا پائی کے دوران 15 پر پوليس کو کال کرکے اطلاع دی جس پر پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لےلیا۔ حراست ميں ليے جانے والوں ميں برطانوی نيشنل شہری بھی شامل تھا۔

قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمراکمل ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں کرکٹر نے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معافی مانگی تھی۔

عمراکمل نےاپنے ہی مداحوں کو تھانےمیں بند کروادیا

ویڈیو میں عمراکمل کاکہنا تھا کہ ’گزشتہ برس میں نے ایک غلطی کی جس سے میرے کرکٹ کیریئرکے ساتھ  ساتھ اس کھیل کی ساکھ بھی متاثر ہوئی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ لوگوں نے بعض پیشکشوں کے ساتھ میرے ساتھ رابطہ کیا تھا لیکن پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو اس رابطے سے آگاہ نہ کرنے کی وجہ سے مجھے ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا‘۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی عمراکمل کئی تنازعات کا شکار رہ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube