Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سلیکٹ ہوکر آنیوالے کی گھراور باہرعزت نہیں ہوتی، مریم نواز

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago

عمران خان اپنا اعمال نامہ دیکھ کر کشمیر آئیں

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کوئی دوست ملک عمران خان کی بات سننے کو تيار نہيں، جو سليکٹ ہوکر آئے اس کی نہ گھر ميں عزت ہوتی ہے نہ گھر سے باہر ہوتی ہے۔

ہٹياں بالا ميں انتخابی مہم کے دوران جسلے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے وزيراعظم عمران خان کو سخت تنقيد کا نشانہ بنایا اور کہا عمران خان کشمير کا رخ کريں تو اپنا اعمال نامہ ديکھ کر آئيں۔

انہوں نے کہا کہ کشميری کارکردگی کا حساب مانگيں گے اور پوچھيں گے کہ بھارت کو 73سال ميں پہلی مرتبہ کشمير پر شب خون مارنے کی ہمت کيسے ہوئی۔ کشميری پوچھيں گے دو منٹ کی خاموشی کس دن ٹوٹے گی؟

مریم نواز نے کہا کہ کشمير کے حق ميں کتنی قرارداديں منظور کرائيں؟ کيا اسلامی سربراہی کانفرنس پاکستان کے مؤقف پر قائل ہوئی؟

انہوں نے کہا کہ مجھے کشمير ميں خصوصا نہيں آنا پڑتا کیونکہ کشمير ميرا گھر ہے، نواز شريف اور ميرا کشمير سے خون کا رشتہ ہے۔ عمران خان کا کام صرف توڑنا ہے اور عمران خان کی نظر اب کشمير پر ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سنا ہے عمران خان کشمير کا رخ کرنے والے ہيں لیکن کشمیر کا رُخ کرو تو اپنا نامہ اعمال بھی ساتھ لے کر آنا۔ حکمران کشمیر پر نظر لگائے بیٹھا ہے، ملک میں صرف ایک آدمی خوشحال ہے وہ عمران خان ہے۔

ن لیگ کی رہنما نے کہا کہ عمران خان سن لو! کشمیری اب تم سے سوال کریں گے۔ امریکا سے واپسی پر کہا گیا کہ ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں اور کشمیری پوچھیں گے کہ ورلڈ کپ کہاں چھپا رکھا ہے؟

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات 25جولائی کو منعقد ہوں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube