Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

لاہور: ڈیفنس میں معروف ماڈل کا قتل

SAMAA | - Posted: Jul 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں معروف ماڈل گھر میں مردہ پائی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں 29 سالہ ماڈل خاتون کو گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 29 سالہ ماڈل اپنے گھر میں اکیلے رہتی تھیں۔ مقتولہ کے 2 سوتیلے بھائی ہیں اور وہ غیر شادی شدہ تھی۔

درج ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے گلا دبا کر خاتون کا قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر مقتولہ کے سوتیلے بھائی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آر میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سوتیلے بھائی محمد علی کے مطابق بہن کا موبائل فون بند آرہا تھا۔ بہن کے گھر گیا تو بہن کی لاش زمین پر پڑی ہوئی تھی۔ وہ گھر میں اکیلی رہتی تھی، جب کہ اس کے باتھ روم کی جالی ٹوٹی ہوئی تھی۔ میں نے خود اس کی لاش پر کپڑا ڈالا اور پولیس کو اطلاع دی۔

ایف آئی آر کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ میری بہن کے گلے پر زخم کے نشان تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube