Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

سکھر: نارا کینال پر مگرمچھ کا 4 سالہ بچی پر حملہ

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

بچی کی تلاش جاری ہے

سکھر کی نارا کینال میں مگرمچھ ماں کے ہاتھوں سے 4 سالہ بچی کو جھپٹ کر لے گیا، خدشہ ہے کہ بچی جاں بحق ہوگئی، تلاش جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق بچی کے چچا کا کہنا ہے کہ چار سالہ بچی کو اس کی ماں نارا کینال کے کنارے نہلا رہی تھی کہ مگر مچھ نے ان پر حملہ کردیا اور بچی کو اپنے جبڑوں میں پکڑ کر پانی میں چلا گیا، اس کی چیخوں پر ہم باہر نکلے۔

گاؤں کے مکینوں نے بچی کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔ بچی کے والد کا کہنا ہے کہ مقامی افراد اس کینال پر اپنے کپڑے دھونے اور پینے کا پانی لینے آتے ہیں۔

اسی مقام پر چھ ماہ قبل ایک 6 سالہ بچی پر مگرمچھ کے حملے میں جاں بحق ہوچکی ہے جبکہ کینال پر پالتو جانوروں پر مگر مچھوں کے حملے معمول کا حصہ ہیں۔د

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube