Monday, September 20, 2021  | 12 Safar, 1443

پشاور میں افغان طالبان کے حق میں ریلی

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 2 months ago

شرکاء نےطالبان کےپرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے

پشاورمیں رہائش پذیر افغان باشندوں نے افغان طالبان کے حق میں بورڈ بازار سے ریگی تک ریلی نکالی جس کے دوران شرکاء نے امارت اسلامی افغانستان کے سفید پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں بورڈ بازار میں افغان باشندوں کا مجمع دکھائی دے دیا جو کچھ موٹر سائیکل اور گاڑیوں میں سوار افراد کا استقبال کرتے نظر آ رہے تھے۔

گزشتہ شپ 12 بجے کے قریب ایک افغان باشندے کی میت کو ریلی کی شکل میں ریگی جناز گاہ پہنچایا گیا تھا۔ اس دوران شرکاء نے طالبان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ ریلی میں شریک افراد نے افغان طالبان کے امارت اسلامی افغانستان کے سفید پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کے مطابق ریلی میں شریک افراد کی شناخت ہوچکی ہے بہت جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube