Tuesday, January 25, 2022  | 21 Jamadilakhir, 1443

لوئرچترال: 3 بہنیں دریائےشغورمیں ڈوب کرجاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 7 months ago

لوئر چترال کےعلاقے وادی کریم آباد کے نواحی گاؤں گالح میں 3 بہنیں قالین دھوتے ہوئے دریائے شغور میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔

جمعہ کوہونے والے اس واقعے میں فوزیہ میر،مسکان میر اوراریشین میر دریائے شغور کے کنارے قالین دھورہی تھیں۔ اس دوران ایک بہن پھسل کر دریا میں جا گری جس کو بچانے کےلیے دیگر دو بہنیں بھی دریا میں ڈوب گئیں۔

تینوں لاشیں دریا سے برآمد کرکے آبائی گاؤں درونیل کریم آباد پہنچا دی گئی ہیں۔ ایک ہی گھر میں تین لڑکیوں کی موت سے علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈوبنے والی لڑکیوں کے بھائی کی چند روز بعد شادی تھی جس کی تیاری کے سلسلے میں یہ قالین دھونے دریا پر آئی تھیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube