Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

فیصل آباد: سلطان اور شہنشاہ ہرماہ 3 لاکھ روپے چر جاتے ہیں

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2021 | Last Updated: 3 months ago

سلطان کے نخرے اور شہنشاہ کی ادائیں بیمثال

فیصل آباد کا آسٹریلین نسل والے بھاری بھرکم بیل سلطان اور شہنشاہ انتہائی خوش خوراک ہیں اور اپنے مالک کا خرچہ بھی خوب کرواتے ہیں۔

سلطان اور شہنشاہ کے مالک عبدالرؤف کا کہنا ہے کہ ان کے یہ قربانی کے بیل روزانہ 30 کلو سے زائد کی خوراک کھاتے ہیں اور ان کا ماہانہ خرچہ تقریباً 3 لاکھ روپے ہے۔

عبدالرؤف جانور خود پالتے ہیں اور انہیں سلطان سے خاصی محبت ان کا کہنا ہے کہ بیل کی خوراک میں چارہ، انڈا، دودھ دہی، لسی وغیرہ ہے بھی شامل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سلطان کی عمر 3 سال، وزن 65 من اور قد 6 فٹ ہے۔ سلطان اور شہنشاہ کی قیمت 80 لاکھ روپے لگ چکی ہے جبکہ انہوں نے سلطان کی قیمت 1 کروڑ روپے اور شہنشاہ کی 50 لاکھ روپے رکھی ہے۔

سلطان کے ساتھ ساتھ شہنشاہ بھی ناز نخروں کی وجہ سے بچوں کا فیورٹ ہے۔ بچوں کا کہنا ہے کہ وہ یہاں آتے ہیں اور ان دونوں کے ساتھ کھیلتے ہیں۔ ایک بچے کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر اداس ہے کہ اب یہ بک جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube