Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی: ویکسینیشن سرٹیفیکٹ نہ ہونے پر14 دکانیں سیل

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2021 | Last Updated: 3 months ago

کراچی کے متعدد علاقوں میں کرونا ویکسینشین سرٹیفیکیٹ نہ ہونے پر متعدد دکانوں اور ریسٹونٹ کو دیل کرتے ہوئے جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

ضلع جنوبی میں کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی چیکنگ کی دوران انتظامیہ نے ریسٹورنٹس سمیت 14 دکانوں کو سیل کردیا، جب کہ 22000 روپے کا جرمانے عائد کرتے ہوئے متعدد افراد کو وارننگ جاری کردی۔

اسسٹنٹ کمشنر صدر نے بھی کووڈ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی بنا پر ریسٹورنٹ سمیت 11 دکانوں کو سیل کرتے ہوئے متعدد افراد کو وارننگ جاری کی، جب کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 1500 کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر سول لائن نے کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں بھی متعدد پوائنٹس پر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیک کیے۔ اس دوران سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر ایک ریسٹورنٹ سمیت 2 دکانوں کو سیل کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر لیاری کے جانب سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ چیکنگ کی دوران ایک پیٹرول پمپ اور ریسٹورنٹ سمیت متعدد دکانوں پر 11000 کے جرمانے عائد کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر گارڈن نے چیکنگ کی دوران ریسٹورنٹ سمیت دکانوں پر 9000 کی جرمانے عائد کئے۔

ڈی سی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ تاجر برادری کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرے۔ ویکسینیشن کے بغیر کسی کو مارکیٹس، ریسٹورنٹ، شاپنگ مال، شادی ہال اور سینما گھروں میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube