Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

گوادر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

SAMAA | - Posted: Jul 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 9, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Gwadar port afp

فوٹو: اے ایف پی

کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب گوادر ميں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا ديا گيا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کی جانب سے نوٹیفيکيشن جاری کر ديا گیا جس کے مطابق ضلع بھر میں آج سے غیر معینہ مدت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤں نافذ رہے گا۔

نوٹيفیکيشن کے مطابق دکانیں صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد ہوگی۔

اسکے علاوہ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ گھر سے باہر نکلنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کھیل کے ميدان اور تفریحی مقامات بند رہیں گے۔

نوٹيفیکيشن میں سرکاری ملازمین کو کرونا ویکسینیشن کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے تقریب سے خطاب کے دوران واضح کیا تھا کہ کرونا کیسز بڑھنے پر ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ نہیں کیا جائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ جس جگہ کیسز میں اضافہ ہوا تو وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا تاہم عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube