Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا رہیگا،آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بدلتی صورت حال میں ہمیں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں اور کسی صورت سہل پسند نہیں ہونا۔ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 8 جولائی بروز جمعرات کو کور ہیڈکوارٹرز منگلا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف کو کور کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو کور کے انتظامی اور تربیتی امور پر بھی تفصیلاً آگاہ کیا گیا۔

فوجی حکام نے آرمی چیف کو میدان جنگ میں درپیش چیلنجز سے متعلق آپریشنل پلان پر پاک فوج کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے علاقائی حالات اور ملکی سیکیورٹی پر اس کے اثرات سے متعلق بات کی۔

ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے وار گیمز میں آپریشنل منصوبہ بندی اور چیلنجز سے نمٹنے کی حکمت عملی کو سراہا اور مستقبل کے حوالے سے اسٹرائیک کور فارمیشن کے تربیتی امور کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے آرمی چیف نے گیریژن افسران سے خطاب میں سیکیورٹی صورت حال پر اظہارخیال کیا۔

جنرل قمر کا کہنا تھا کہ بدلتی صورت حال میں اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں۔ ہمیں کسی بھی صورت میں سہل پسند نہیں ہونا ہوگا۔ پاکستان افغان امن عمل کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔ پاک افغان بارڈر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ اور سیکیورٹی انتظامات کی مزید ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube