Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

جیکب آباد: آگ لگنے سے 8گھر مکمل جل گئے

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 8, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائر بريگیڈ کی ايک گاڑی نے آگ پر قابو پايا

جیکب آباد میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے 8 گھر مکمل جل گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

جان محمد ٹالانی کالونی کے ایک گھر میں بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔ گھر کچے اور لکڑی کا استعمال زیادہ ہونے کے باعث ایک گھر سے دوسرے، دوسرے سے تیسرے اور دیکھتے دیکھتے 8 گھروں کو آگ نے لپیٹ میں لے ليا۔

مکینوں نے فائر بريگیڈ آفیس میں اطلاع دی اور اپنی مدد آپ کے تحت گھروں میں لگی آگ بجانے لگے، آدھے گھنٹے بعد فائر ٹینڈر کی ایک گاڑی پہنچی اور 2گھنٹے بعد  آگ پر قابو پايا۔

آتشزدگی سے گھروں میں موجود تین موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان جل گیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube