Sunday, October 24, 2021  | 17 Rabiulawal, 1443

لاہور: ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر دکاندار گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Jul 8, 2021 | Last Updated: 4 months ago

violence-3

لاہور کے علاقے راوی روڈ پر ملازم کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پانچ جولائی کو پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹيج منظر عام پر آنے کے بعد ملزم بلال عرف بالی جٹ کو گرفتاری کیا گیا۔

ترجمان آپریشنز ونگ ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ملزم 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر ليا گيا۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے، طاقتور اور کمزور کے لیے قانون برابر ہے۔

ملزم بلال نے اپنے ملازم کو کام پر نہ آنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا تھا جبکہ دیگر ملازمین نوجوان ملازم کو بچاتے رہے مگر ملزم جوتے برساتا رہا۔

پولیس نے ملزم بلال کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube