Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

مارگلہ نیشنل پارک کی ٹریل 5 سےتیندوے کا کٹا ہوا پنجہ برآمد

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago

مارگلہ نیشنل پارک کی ٹریل 5 سے تیندوے کا کٹا ہوا پنجہ ملنے پر انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مارگلہ نیشنل پارک سے بدھ کو تیندوے کا تقریبا آدھا فٹ کٹا ہوا پنجہ ملا۔ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ تیندوا خود مرا یا اس کو جانوروں کی کھال فروخت کرنے والوں نے مارا۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ٹیمیوں نے ٹریل 5 کےاطراف میں تیندوے کی تلاش شروع کردی ہے۔ مارگلہ نیشنل پارک میں اس وقت تیندوں کی تعداد چھ سے 7 ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر تیندوہ نہ ملا تو پنجہ کی سائنٹیفک کمیٹی تحقیقات کرے گی کہ یہ پنجہ اس مقام پر کہاں سے آیا اور تیندوے کی موت کیسے ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube