Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

اہم خبر:ملک میں کروناکےوار تیز، مثبت کیسزکی شرح 3فیصد ہوگئی

SAMAA | - Posted: Jul 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 7, 2021 | Last Updated: 3 months ago

News-Outlook_urdu-version

سات جولائی کی اہم خبروں کا احوال:۔

کرونا وائرس کے وار تیز ہونے لگے، ملک ميں کيسز کی شرح ايک بار پھر 3 فيصد سے بڑھ گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1ہزار 570 نیے کیسز رپورٹ ہوئے اور 17 افراد انتقال کرگئے۔

بالی ووڈ انڈسٹری کو 65 سے زائد فلمیں دینے والے دلیپ کمار بھارت کےشہر ممبئی میں انتقال کرگئے۔

وفاقی وزيراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے ميں کلبھوشن کے بعد بھارتي دہشت گردوں کا سب سے بڑا نيٹ ورک پکڑا گيا ہے، نئی دلی کے آلہ کاروں سے کبھی بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے خدشہ کا اظہار کیا کہ افغانستان ميں خانہ جنگی ہوئی تو پاکستان کو بھی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

افغانستان میں افغان طالبان کی پیش قدمی جاری مزید درجنوں افغان فوجيوں نے ہتھيار ڈال ديئے۔ طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ واخان سمیت 200 سے زائد اضلاع ہمارے قبضے میں ہیں۔

 ترجمان پنٹاگون کا کہنا ہے کہ بگرام بيس خالی کرنے کا فيصلہ جلدی میں نہیں ہوا البتہ افغانستان کی سياسی اور سيکيورٹی قيادت مکمل آگاہ تھی۔

اسلام آباد ہائيکورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کردی، نيويارک مين ہٹن اپارٹمنٹ کيس ميں سابق صدر نے نيب ميں تحريری جواب جمع کراديا، اپارٹمنٹ کی معلومات اکھٹی کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا۔

اٹلی کی ٹيم يوروکپ کے فائنل ميں پہنچ گئی۔ سيمی فائنل ميں اسپين کو پنالٹی ککس پر 2-4 سے شکست دیدی۔ دوسرا سيمی فائنل آج انگلينڈ اور ڈنمارک کے درميان کھيلا جائےگا۔ جيتنے والی ٹيم پير کو اٹلی سے فائنل ميں مقابلہ کرے گی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube