Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

راولپنڈی:گھرمیں ڈکیتی کےدوران خاتون قتل

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2021 | Last Updated: 7 months ago

راولپنڈی میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون کو جان سے ماردیا جبکہ ایک اور واردات میں ڈاکو سنار سے ایک کروڑ روپیہ چھین کر لے گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقے قائد اعظم کالونی میں ڈاکو راشد فیاض کے گھر میں گھس گئے اور لوٹ مار کرنے لگے تاہم گھر کی مالکن 27 سالہ نورین نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔ اس واردات میں اپنی جان گنوانے والی خاتون دو بچوں کی والدہ تھیں۔

مقتولہ کے ماموں فاروق ستی کا کہنا تھا کہ ڈاکو گھر میں صبح کے وقت داخل ہوئے تھے تاہم یہ ڈکیتی کا ہی معاملہ لگتا ہے اور انہیں اس حوالے سے کسی پر شک نہیں۔

ڈکیتی کی دوسری واردات تھانہ کینٹ کےعلاقے مریڈ چوک میں ہوئی جہاں حماد نامی سنار بینک سے ایک کروڑ روپے نکلوا کر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube