Sunday, September 19, 2021  | 11 Safar, 1443

ناراض بلوچوں سے بات چیت:بلوچستان حکومت کا خیرمقدم

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان حکومت عمران خان کے ناراض بلوچوں سے بات چیت شروع کرنے کے بیان کا خیرمقدم کرتی ہے۔
سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کل بیان دیا تھا اور فواد چوہدری نے آج بتادیا کہ ہم ناراض بلوچوں سے بات چیت کے روڈ میپ پر کام کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اب معاملات بیانات سے عمل کی طرف جا رہے ہیں۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت وفاق سے مل کر مذاکرات کے لیے لائحہ عمل تیار کرے گی اور ہمارا موقف یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں سے بات چیت کی جائے جو بات چیت کےلیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے تحفظات کم ہیں ان سے بات چیت کا آغاز کرکے سلسلے کو آگے بڑھانا چاہیے جس سے تصویر واضح ہوجائے گی۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے شروع میں کچھ لوگ مذاکرات پر آمدہ نہ ہوں یا حکومت کچھ لوگوں سے بات چیت نہ کرنا چاہتی ہو مگر جب سلسلہ شروع ہوگا تو معاملے کا حل بھی نکل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرمالک نے براہمداغ بگٹی سے ملاقات کی تھی اور خان آف قلات سے بھی ملاقات کے لیے وفد بھیجا تھا مگر انہیں وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹائے جانے کے بعد وہ سلسلہ رک گیا۔
لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا وہ عمل کہاں تک پہنچا تھا اور اس میں کیا رکاوٹیں حائل تھیں یہ تو اس وقت کے حکمران بتا سکتے ہیں لیکن ہمیں حالیہ اور سابقہ تجربات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube