Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

ندیم ملک کوایف آئی اےکانوٹس،انسانی حقوق اورصحافتی تنظیموں کی مذمت

SAMAA | - Posted: Jul 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 6, 2021 | Last Updated: 3 months ago

نوٹس فوری واپس لینے کا مطالبہ

سماء کے سینئر اینکر ندیم ملک کو ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ کے نوٹس کی انسانی حقوق اور صحافتی تنظیموں نے شدید مذمت کی ہے اور نوٹس فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے گریز کرے۔ کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے عہدیداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ایسا اقدام انتہائی تشویشناک اور صحافیوں کو براہ راست ہراساں کرنے کے تاثر کو مضبوط کرتا ہے۔ صحافی حلقوں کی جانب سے بھی ندیم ملک کی طلبی کے نوٹس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ندیم ملک نے واضح کردیا تھا کہ وہ 6 جولائی کو ايف آئی اے ميں پيش نہيں ہوں گے اورخبرکے ذرائع پوچھنے کا کسی کو حق نہيں ہے۔

واضح رہے کہ 28 اپریل کے پروگرام ندیم ملک لائیومیں ندیم ملک نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے ذرائع سے خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ ارشد ملک کو مسلم لیگ نون اور تحقیقاتی اداروں کے جانب سے بلیک میل کیا گیا تھا۔

ندیم ملک کا ایف آئی اےکو خبرکی سورس بتانےسے انکار

سماء کے پروگرام میں نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے ندیم ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ دہشت گرد ہوں جو انہیں نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد اگر فوج کے بعد کسی نے قربانیاں دی ہیں تو وہ ملک کے صحافی ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Nadeem Malik,ندیم ملک،ندیم ملک لائیو
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube