Wednesday, September 22, 2021  | 14 Safar, 1443

نسلہ ٹاور پر ایکشن کمیٹی قائم، آباد معاملے سے الگ

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago

ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے نسلہ ٹاور کے معاملے پر ایکشن کمیٹی قائم کرکے تمام معاملات اس کے حوالے کرتے ہوئے خود کو مسئلے سے الگ کرلیا۔ کمیٹی میں بلڈر ابوبکر کاتلیا اور مکین شامل ہوں گے۔

چیئرمین آف فیاض الیاس نے نسلہ ٹاور پر مکینوں اور بلڈرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کنسٹرکشن کے حوالے سے فیصلے اچھے نہیں آرہے، لیز آبادیاں اور مساجد گرائی جارہی ہیں، یہ سب کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے حوالے سے آباد کوئی برا کام نہیں ہونے دے گی، ہم سپریم کورٹ سے درخواست کرتے ہیں کے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، ہم لیگل طریقے سے کام کرتے ہیں، آباد کسی غیر قانونی کام کو تحفظ نہیں دے گی۔

فیاض الیاس نے کہا کہ جہاں لیگل بلڈنگز بن رہی ہیں وہاں ایسے فیصلے نہیں آنے چاہئیں، کورٹ میں غلط بیانی پر فیصلے کئے جارہے ہیں، آباد نسلہ ٹاور متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

سابق چیئرمین آباد محسن شیخانی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پلاٹ کے لیز ڈاکومنٹ چیک کرے، ہم کسی کورٹ کے خلاف نہیں، جس کا جو کام ہے اس کو وہ کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن کے حوالے سے کراچی ہمیشہ آگے رہا لیکن آج ہم چوتھے نمبر پر ہیں، بحریہ اپنی مرضی سے کام کر رہا ہے، کراچی سے آگے لاہور اور اسلام آباد ہیں، آج بلڈر کراچی سے جا رہے ہیں، ہمیں ایک ڈائریکشن دیدیں ہم ویسے ہی کام کریں گے، ہمارے کسی سے کوئی دشمنی نہیں۔

محسن شیخانی کا مزید کہنا تھا کہ لوگ آج بکنگ پر پوچھتے ہیں کے اگر ہمارا گھر گر گیا تو پیسے کون دے گا؟، ہم کو کام کرنے دیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ جیسا آپ کو اچھا لگے ہم ویسا کرلیتے ہیں، ان متاثرین کو چھوڑ دیں۔

سابق چیئرمین آباد نے کہا کہ آج نسلہ ٹاور متاثرین ایکشن کمیٹی بنارہے ہیں، آج کے بعد یہ کمیٹی سارے معاملات دیکھے گی، آج ہم نے یہ معاملہ نسلہ ٹاور کے متاثرین کے حوالے کردیا، بلڈر اپروول لینے کے بعد کنسٹرکشن کرتے ہیں، آباد کسی بھی غیر قانونی کنسٹرکشن کے ساتھ نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube