Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

آزاد کشمير انتخابات: اميدواروں کی حتمی فہرست جاری

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Election Azad Kashmir

فوٹو: ٹوئٹر

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جس کے تحت کُل 724 امیدوار حصہ لیں گے۔

آزاد کشمیر کے 33حلقوں سے 602 امیدوار جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12حلقوں سے 122 امیدوار الیکشن میں حصہ ليں گے۔

تمام 45حلقوں سے 984 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور مختلف وجوہات پر 260 اميدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

آزاد کشمیر انتخابات 25 جولائی کو ہونگے، الیکشن کمیشن

آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف سمیت کُل 32 سیاسی جماعتوں کا مقابلہ ہے۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے لیے عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے۔

انتخابات میں 28لاکھ17 ہزار90 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 15لاکھ 19ہزار 347 اور خواتین ووٹرز 12لاکھ 97 ہزار 747 ہیں۔

مہاجرین جموں کشمیر

بھارت کے ظلم و ستم کے باعث آزاد کشمیر میں ہجرت کرنے پر مجبور ہونے والوں کو ’’مہاجرین جموں کشمیر‘‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Azad Kashmir election kay liay umeedwaron ki hatmi fehrist
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube