Saturday, October 23, 2021  | 16 Rabiulawal, 1443

لیگی رہنماء عابد شیرعلی کی اہلیہ انتقال کرگئیں

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: ریڈیو پاکستان

سابق وزیر و سینئر رہنماء مسلم لیگ نون عابد شیر علی کی اہلیہ کا انتقال کرگئیں۔

سابق وزیر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری اہلیہ انتقال کر گئی ہیں، ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘۔

رہنما مسلم لیگ نون کی اہلیہ دل کے عارضے میں مبتلا تھیں اور نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔

سابق وزیر کی اہلیہ کے انتقال پر معروف سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے تعزیتی پیغامات بھیجےجارہے ہیں۔

یاد رہے کہ لیگی رہنماء عابد شیر علی ان دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ لندن میں مقیم ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube