Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

افغان مہاجرین کی واپسی کاوقت آگیاہے، وزیرخارجہ

SAMAA | - Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 5, 2021 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان نے افغان بھائیوں کی بھرپور میزبانی کی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کی اپنے ملک باعزت واپسی کا وقت آگیا ہے، پاکستان نے افغان بھائیوں کی بھرپور میزبانی کی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لاہور دھماکے میں بھارتی ایجنسی کا ملوث ہونا نئی بات نہیں، پاکستانی حکومت پہلے بھی بھارتی دہشگردی کے ثبوت اقوام متحدہ کو پیش کرچکی ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ دنیا اس کا نوٹس لےگی۔ حقائق سے قوم اور انٹرنیشنل کمیونٹی کو آگاہ کرنا فرض تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے محلقہ بارڈر پر فینسنگ مکمل کردی ہے تاہم ٹیرر فنانسنگ کے خلاف قانون سازی کررہے ہیں مزید اقدامات بھی کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کےلیے اقدامات کیے ہیں، مہاجرین کی واپسی کے دوران دہشتگردوں کے پاکستان میں داخل ہونے کا شبہ ہے۔

لاہور دھماکے کے ماسٹرمائنڈ کاتعلق بھارت سے ہے، معید یوسف

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت میں جب کرونا وائرس کی صورتحال خراب تھی پاکستان نے مدد کی آفر کی لیکن بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔ بھارت پاکستان کو گفت وسنید کی پیشکش کی جواب میں دھماکا دیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز اسلام آباد میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا تھا کہ اس حملے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں اور ہم بارہا کہہ چکے ہندوستان پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہے۔

مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ بھارت کا رہائشی ہے اور بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ سے اسکا واضح طور پر ایک تعلق ہے۔ تحقیقات میں خلل ڈالنے کے لیے دشمن کی جانب سے سائبر حملے بھی کیے گئے لیکن دشمن کا ناکامی ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube