Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پی ڈی ایم سوات جلسہ: شہبازشریف کی وزیراعظم پر تنقید

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago

نئے پاکستان سے پرانا بہتر تھا، اپوزیشن لیڈر

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے اہم اجلاسوں ميں وزيراعظم کی کرسی ايسے خالی ہوتی ہے جيسےغريب کی جيب خالی ہوتی ہے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سوات جلسے میں شہباز شريف نے وزيراعظم کو تنقيد کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مالم جبہ جانا چاہتا ہوں مگر ڈرتا ہوں کہیں نيب وہاں کسی اور کی کرپشن ميں مجھے نہ دھرلے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اسپتالوں ميں آکسيجن نہيں اور لوگ مر رہے ہيں۔ سوچتا تھا کہ يہاں عمران خان نے بہت کچھ کيا ہوگا لیکن نہیں، يہ ہے نیا پاکستان؟ اس سے تو بہتر پرانا پاکستان تھا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی ميں اربوں روپے کرپشن کی گئی، ہم پشاور بی آر ٹی بناتے تو لاہور بی آر ٹی سے جلد مکمل کرتے۔ موقع ملا تو کے پی کے کو پنجاب سے زيادہ ترقی يافتہ صوبہ بنائيں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام سے کہتا ہوں اب گھبراؤ اور اس کو بھگاؤ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube