Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

کراچی: تاجر کے قتل ميں ملوث بھتہ خور گرفتار

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 3 months ago

گرفتار ملزمان 250 سے زائد وارداتوں میں ملوث

کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں بھتہ نہ دينے پر تاجر کو قتل کرنے والے گروہ کے 4کارندے گرفتار کر لیے گئے۔

پوليس نے بتايا ہے کہ مقتول اور بھتہ خور پڑوسی بھی رہ چکے ہيں۔ رينجرز نے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان 250 سے زائد وارداتوں ميں ملوث رہے ہيں۔

مقتول کے بیٹے کے مطابق گروپ کافی عرصے تنگ کر رہا تھا۔ پہلے میں نے 15ہزار دے دیے تھے لیکن پھر انھوں نے پانچ لاکھ روپے بھتہ مانگا تھا جس پر ابو کو گولی مار دی۔

بیٹے نے بتایا کہ ابو کو کوئی نہیں اٹھا رہا تھا۔ میں نے اٹھایا اور گاڑی میں ڈال کر لے جانے لگا تو ملزمان نے پھر پیچھا کرکے فائرنگ کی جو ایک گولی میری کمر اور کزن کو لگی۔

واضح رہے کہ تاجر شبير الرحمان کو 5لاکھ بھتہ نہ دينے پر گزشتہ ماہ قتل کيا گيا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube