Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

بلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago

Bilawal Bhutto

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے طیارے نے فنی خرابی کے باعث ملتان میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کا طیارہ کراچی سے اسلام آباد جا رہا تھا کہ طیارے کا پریشر لیک ہوگیا جس کے باعث ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔

صوبائی وزراء سعید غنی اور ناصر حسین شاہ بھی چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ تھے۔

طیارے میں فنی خرابی کے باعث بلاول بھٹو نے ایئرپورٹ پر آدھا گھنٹہ قیام کیا جس کے بعد ملتان سے براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
Hangami landing, Bilawal kay jahaz ki hangami landing
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube