Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

پی ڈی ایم آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کریگی

SAMAA | - Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Jul 4, 2021 | Last Updated: 4 months ago

پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ ( پی ڈی ایم) آج بروز اتوار 4 جولائی کو سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔ انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کردیا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سوات میں ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلسہ دوپہر 2 بجے جلسہ ہوگا۔ گراونڈ کے چاروں اطراف پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز لہرا دیئے گئے ہیں۔

،مقامی انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور سکیورٹی حالات کے باعث مقامی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکا کر دیا ہے، تاہم پی ڈی ایم قیادت کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہوگا۔

شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوگا، وفد میں شاہد خاقان عباسی، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔ شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے، ریلی کا آغاز بالا کوٹ، مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گروانڈ پہنچے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سوات گراونڈ میں ہرصورت پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔ امید ہے ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم کے ساتھ تعاون کریگی، جلسہ ہوگا بلکہ جاندار جلسہ ہوگا۔

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube